Categories
طنزومزاح

بابا بلیک شیپ

ابھی کچھ دن پہلے میں نے آپ کو “کتے بابا” والا واقعہ سنایا تھا۔ آج ایک اور سنئے۔ ہماری تو قسمت ہی کچھ ایسی ہے۔
اللہ تعالی نے ہمیں جڑواں بیٹوں سے نوازا تھا۔ بیٹے بھی اس طرح کہ جڑواں بھی تھے اور دونوں میں شکل و صورت میں کوئی مماثلت نہی تھی۔ ایک کا نام ہم مے محمد عون رکھا اور دوسرے کا محمد جون۔ بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا کہ جون کہا نام ہوا۔ کچھ نے تو سختی سے نام بدلنے کا حکم دیا۔ لیکن یہ ہم نہی کر سکتے تھے کیونکہ دونوں نام ہم نے کربلا کے شہیدوں سے لئے تھے۔ چاہے کوئی کچھ سمجھے نام تو بدلنے سے رہے۔

محمد عون بلا کا تیز، نڈر اور ذہین ہے جبکہ محمد جون شرمیلی طبیعت کا اپنے آپ میں مگن بچہ۔ چار مہینے پہلے انہیں ہم نے پلے گروپ جسے اردو میں ہم کچی کلاس کہا کرتے تھے، میں داخل کروا دیا۔ چونکہ ان کے امتحان شرورع ہونے والے تھے۔ میں نے چاہا کہ انہیں پڑھا دوں۔ ماشااللہ دونوں بہت اچھی طرح ہر چیز سنا رہے تھے لیکن جب میں نے ان سے کہا سناؤ۔ جونی جونی۔۔۔عوں نے فٹا فٹ شروع کر دیا جونی جونی یس پاپا۔۔۔۔اور ساتھ ساتھ وہ جون کی طرف دیکھ بھی رہا تھا۔ اور جون کے چہرے کا رنگ بدل رہا تھا ابھی ایٹنگ شوگر ہی آیا تھا کہ وہ پل پڑا عون پر۔ انہں میں نے علیہدہ کیا اور اس کے بعد سب بچوں نے اسے چھیڑ بنا لیا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں نے دوبارہ جون کو بلایا اپنے پاس بٹھایا، پیار کیا اور سمجھایا۔ بیٹا یہ نظم ہے آپ کو نہی کہ رہے یہ دوسرا جونی ہے آپ تو جون ہو۔ شائد اس کی سمجھ میں آیا کہ نہی لیکن وہ پڑھنے لگا۔ اسی دوران میں نے باقی بچوں کو سختی سے منع کیا کہ اسے تنگ نہ کریں۔

میں بڑا ہیرو بن رہا تھا۔ میں نے بیگم سے کہا دیکھو ایسے بچوں کو سمجھایا جاتا ہے۔ تمہاری تو بات ہی نہی سنتے۔ دیکھا حالانکہ وہ چڑ رہا تھا لیکن میرے سمجھانے پر سمجھ گیا۔ مجھے بچوں کو سمجھانے کا ہنر بہت اچھی طرح آتا ہے۔ بیگم نے کہا تو کچھ نہی لیکن مجھے معلوم تھا دل میں کہ رہی ہو گی بچوں کو ہی سمجھا سکتے ہو۔۔ہمت ہےتو مجھے سمجھا کے دکھاؤ۔

بات تو یہاں ختم ہو جانی چاہئے تھی۔ کچھ دیر کے بعد ایک اور نظم آ گئی۔ رین رین گو اوے۔۔۔۔دونوں نے شروع کی اور جب میں نے کہا لٹل جونی وانٹز ٹو پلے۔ جون نے مجھے گھورا، رویا اور روتے روتے بولا۔۔بابا بلیک شیپ اور یہ جا اور وہ جا

میری بیگم مجھے دیکھ رہی تھی اور اس کی نظریں کہ رہی تھی بڑا اچھا سمجھایا تھا۔ اور میں اسے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *